رواں سال: جیب تراشوں کے ہاتھوں 18 ہزار سے زائد شہری نقدی و قیمتی اشیا سے محروم

11-22-2026

(لاہور نیوز) لاہور میں جیب تراشی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ، رواں سال کے دوران جیب تراشوں نے 18 ہزار 58 شہریوں کو لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 3 ہزار 990 وارداتوں کے ساتھ سرِفہرست رہا جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 3 ہزار 422 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ کینٹ ڈویژن جیب تراشی کے 3 ہزار 339 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اسی طرح صدر ڈویژن میں 3 ہزار 189، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 ہزار 346 جبکہ سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کی ایک ہزار 772 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال شہر کے تمام ڈویژنز میں جیب تراشی کے مجموعی طور پر 18 ہزار 58 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ جیب تراشی کے سبب شہری لاکھوں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوئے ہیں۔