بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے

11-22-2026

(لاہور نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے تقریباً 3 ہزار سکھ یاتری 22 نومبر 2026 کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے ہیں۔ یاتریوں کا یہ دورہ 22 نومبر سے یکم دسمبر 2026 تک جاری رہے گا۔

بھارتی یاتری 22 نومبر کو واہگہ بارڈر پہنچے اور خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب روانہ کیے گئے جبکہ 10 روزہ دورے کے اختتام پر یکم دسمبر کو واپس بھارت جائیں گے،بابا گرو نانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 24 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان، ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی، جس میں بھوگ اور اکھنڈ پاٹھ صاحب کی رسومات ادا کی جائیں گی۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی کی طرف سے 3 ہزار کے قریب یاتریوں کو ویزے جاری  کئے گئے، بھارتی مہمان 22 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے، جن کا واہگہ بارڈر لاہور پر استقبال کیا گیا، سکھ یاتریوں کو واہگہ بارڈر سے سپیشل بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب روانہ ہو ئے۔ 23 نومبر کو مختلف گوردواروں کی زیارت کریں گے۔24 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی جس میں بھوگ اور اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی، 25 نومبر کو یاتری ننکانہ صاحب سے گوردوارہ سچا سودا، فاروق آباد کے راستے حسن ابدال روانہ ہوں گے۔ جہاں رات گوردوارہ پنجہ صاحب میں قیام کریں گے۔26 نومبر کو بھی یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب میں قیام کریں گے، 27 نومبر کو یاتری گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور، نارووال جائیں گے اور رات نارووال میں قیام کریں گے، 28 نومبر کو نارووال میں گوردوارہ دربار صاحب کے مقام پر کبڈی میچ منعقد ہوگا جس کے بعد یاتری لاہور پہنچیں گے اور گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے۔ شیڈول کے مطابق 29 اور 30 نومبر کو یاتری لاہور کے مختلف گوردواروں کی زیارت کریں گے جبکہ یکم دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہو جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت بابا گرونانک کے جنم دن پر انڈیا سے 3 ہزار یاتری پاکستان آ سکتے ہیں پنجاب حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے یاتریوں کے لیے سکیورٹی، رہائش، کھانے پینے اور مفت طبی سہولیات کے انتظامات کیے ہیں۔