ایف آئی اے کے بڑی کارروائی،ایک ارب کا بینک ڈیفالڑ پکڑا گیا
11-22-2026
(لاہور نیوز) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کارروائیاں ،ایک ارب کے بینک ڈیفالٹ کا ملزم اور حوالہ ہنڈی کے 2ملزمان گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے کی ایک کارروائی میں ایک ارب کے بینک ڈیفالٹ پر نجی کمپنی کے ڈائریکٹر رانا شہریار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری کارروائی کے دوران لاہور کے لنڈا بازار میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے اڈے پرچھاپہ مارا گیا، چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2ملزمان شیر محمد اور دولت خان کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 83 لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے، موبائل ، حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات اور کارآمد ڈیٹا بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا کہ حوالہ ہنڈی ڈیٹا میں لاہور کے وائٹ کالر جرائم پیشہ افراد کے نام بھی شامل ہیں، دونوں ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،دونوں کاروائیوں میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔