ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی

11-22-2026

(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان ویمنز نے سکاٹش ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان ویمنز نے 125 رنز کا ہدف 17 گیندیں پہلے حاصل کر لیا، گل فیروزہ 54 اور کپتان منیبہ علی 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ سکاٹ لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے، کپتان کیتھرین نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔