سفاری پارک میں ’’سفاری رن‘‘ فیملی فن ریس میں 700 افراد کی شرکت
11-22-2026
(لاہور نیوز) لاہور سفاری پارک (سفاری زو) میں پاکستان کی پہلی ’’سفاری رن‘‘ (Safari Run) فیملی فن ریس کا انعقاد 22 نومبر 2026 کو کیا گیا، جس میں فیملیز، بچوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
5 کلومیٹر کی فیملی فن رن سفاری پارک کے اندر ایسے راستوں سے گزری جہاں شرکاء کو دوڑتے ہوئے شیر، زرافے اور دیگر جنگلی جانوروں کے انکلوژرز کے قریب سے گزرنے اور قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کا منفرد موقع ملا۔ریس کے اختتام پر شرکاء کو خصوصی میڈلز دیے گئے اور انہوں نے پارک کے دیگر حصوں بشمول برڈ ایویری اور سفاری زون کی سیر بھی کی۔ سمر سپلیش رن اور سفاری زو لاہور کے اشتراک سے ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد صحت مند سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ خاندانوں کو ایک یادگار تفریحی دن فراہم کرنا تھا۔