کاہنہ: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
11-22-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے صوئے آصل فیروزپور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 36 سالہ احسن کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔