گارڈن ٹاؤن میں فائرنگ سے لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق، خاتون زخمی

11-21-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خونی واقعہ گارڈن ٹاؤن کے علاقے جیون ہانہ گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں گولیاں لگنے سے عرفان اشرف علی، اور ایک دوشیزہ جاں بحق ہو گئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوئی۔ ذرائع نے بتایا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ عرفان اشرف علی، 19 سالہ لائبہ  کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی کا نام آسیہ بتایا گیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے دونوں پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے شخص اور زخمی خاتون کو علاج و معالجہ کے لیے جناح ہسپتال منتقل کرنے کر دیا۔ علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔