محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم سے ملاقات، اہم امور پر مشاورت
11-21-2026
(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں منصورہ کا دورہ کیا اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ اور امیر جماعت اسلامی نے آئندہ بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے۔