جعلی کورٹ فیس ٹکٹ کیس کی سماعت،4ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25نومبر تک توسیع

11-21-2026

(لاہور نیوز) لاہور اینٹی کرپشن کورٹ میں جعلی کورٹ فیس ٹکٹوں کی فروخت کے مقدمہ کی سماعت، اس دوران 4 ملزمان کو پیش کیا گیا۔

دوران سماعت لاہور اینٹی کرپشن کورٹ کے ڈیوٹی جج محمد جمیل نے دوطرفہ دالائل سنے۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کو تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اس دوران تفتیشی افسر نے مزید تفتیش کیلئے مہلت طلب کی۔ عدالت نے سوال کیا کہ خزانے میں روزنہ کتنی کورٹ فیس کی رقم جمع ہوتی ہے ،اصلی اور جعلی کورٹ فیس کے استعمال کا تناسب کیا ہے؟ جعلی کورٹ فیس کی پرنٹنگ ترسیل اور فروخت کیسے ہوتی ہے ؟محکمہ اینٹی کرپشن تفصیلی رپورٹ پیش کرے ؟ ملزم زمان اللہ، اعجاز احمد، مزمل نصیر اور نعیم عدالت میں پیش ہوئے ۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے 4ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی ہے ۔ نومبر 2026 کے آغاز میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور کی ضلع کچہری کے مختلف دفاتر میں چھاپے مار کر جعلی کورٹ فیس ٹکٹ تیار کرنے والا نیٹ ورک پکڑا تھا۔