اچھرہ میں ہوسٹل سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد

11-21-2026

(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقے میں واقع ایک ہوسٹل کے کمرے سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت خرم ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کا علم اس وقت ہوا جب ہوسٹل کے مالک نے کرائے کی غرض سے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا، تاہم جواب نہ ملنے پر اندر جا کر دیکھا تو خرم مردہ حالت میں موجود تھے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات اور دیگر حقائق واضح ہوں گے۔