ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،3 غیر قانونی پٹرول پمپ بند، 4 ملزمان گرفتار

11-21-2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون کارپوریٹ کرائم سرکل کا غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،لاہور میں 3 غیر قانونی فیول سٹیشنز بند، 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق چھاپہ مار ٹیم نے 3 فیول سٹیشنز کا معائنہ کیا،فیول سٹیشنز پر پرمٹ کے بغیر پٹرول فروخت کیا جا رہا تھا،ملزمان میں محمد عمر، محمد وسیم اقبال، ملک محمد اعجاز اور محمد ظہور شامل ہیں ۔ غیر قانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر تینوں سٹیشنز کو سیل کر دیا گیا ہے، کارروائی اوگرا آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔