عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 28 نومبر تک موخر

11-21-2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا،عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

کیس کی سماعت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریکارڈ پیش نہ کیا تو میرٹ پر ضمانت کا فیصلہ کر دیا جائے گا، عدالت نے ضمانت کی درخواست کو انتظار میں رکھ لیا،عدالت نے یاسمین راشد کے وکیل رانا مدثر عمر سے دلائل طلب کر لئے ہیں، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑی جلانے کے کیس میں ضمانت کی سماعت ہوئی ، یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ میں بھی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت پر سماعت 28 نومبر کیلئے مقرر ہے۔