بچوں کو منشیات سے بچانے کی خصوصی مہم کا حصہ بنیں،سی سی ڈی کی والدین واساتذہ سےاپیل

11-21-2026

(لاہور نیوز) بچوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے سی سی ڈی نے خصوصی مہم میں والدین اور اساتذہ سے بھرپور تعاون کی اپیل کردی۔

 سی سی ڈی ترجمان نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی عادات اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ انہیں منشیات کے استعمال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق عوام بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنے والے دکانداروں کی نشاندہی کریں اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں کو سگریٹ اور ویپ فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کے لیے والدین، اساتذہ اور شہریوں کا تعاون انتہائی اہم ہے۔