سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے رانا مشہود احمد خاں کی ملاقات

11-20-2026

(لاہور نیوز) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملاقات کی۔

حمزہ شہباز  نے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، جدید مہارتوں اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تعلیم، فنی تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر تبادلۂ خیال کیا گیا،  حمزہ شہباز شریف نے کہا نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، جدید مہارتوں اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، جدید مہارتوں اور روزگار کے مواقع سے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے، ملک گیر سطح پر نوجوانوں کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔ رانا مشہود احمد خاں  کا کہنا تھا کہ مالی سال 27-2026 کے لیے یوتھ لون پروگرام کا ہدف بڑھا کر 292.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے، وزیراعظم نے کاروبار کی توسیع کے لیے قرضے کی حد اڑھائی کروڑ روپے کر دی، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر10 لاکھ سے زائد نوجوان،2,400 ملکی و غیر ملکی کمپنیاں رجسٹر ہو چکی ہیں۔