270 ٹریفک حادثات میں 3 جاں بحق، 315 افراد زخمی
11-20-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 270 ٹریفک حادثات میں 315 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 315 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 107شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 208 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔