لاہور: ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے اجلاس طلب کر لیا گیا
11-20-2026
(لاہور نیوز) ٹریفک وارڈنز وارڈنز کی ترقی کے لئے اجلاس 25 نومبر کو ہو گا۔
ہیڈ آف ٹریفک پولیس پنجاب ڈی آئی جی وقاص نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق ٹریفک وارڈنز کو سکیل 14 سے 16 میں بطور سینئر ٹریفک وارڈن ترقی دی جائے گی۔ اجلاس لاہور کے سنٹرل پولیس آفس کمپلیکس میں منعقد ہو گا جبکہ متعلقہ دفاتر کو 23 نومبر دوپہر 12 بجے تک ریکارڈ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران 25 نومبر صبح 9 بجے آئی جی پنجاب آفس میں حاضری یقینی بنائیں۔