جیل خانہ جات میں تعینات افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

11-20-2026

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عمار احمد سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان تعینات ہو گئے، سابق سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان عامر عمر قریشی کو پروموشن کورس کیلئے انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم  دیا گیا۔ سطوت شاہین لیڈی ایڈیشنل سپرنٹینڈنٹ ویمن جیل لاہور جبکہ انہیں لیڈی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ثمرہ جبین لیڈی ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ویمن جیل لاہور، ثمینہ کوثر لیڈی ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ویمن جیل لاہور، ثمینہ عظمت لیڈی ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ ویمن جیل راولپنڈی  تعینات کر دی گئیں۔ سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ  نے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں، تمام تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔