سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آ گئی
11-20-2026
(لاہور نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کے اندازوں پر سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آ رہی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 15 ہزار 400 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہو گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 13 ہزار 203 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 25 ہزار 648 روپے ہو گیا۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 154 ڈالر کم ہو کر 3573 ڈالر فی اونس ہے۔