کیمرے والے سمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے مشروط اجازت مل گئی
11-20-2026
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے کیمرے والے سمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے شرائط عائد کر دیں۔
وفاقی حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022ء میں ترمیم کر دی، ای سی سی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کر دیا، جس کے مطابق کیمرے والے سمارٹ گلاسز اب مشروط طور پر درآمد ہو سکیں گے، سمارٹ گلاسز کی درآمد پی ٹی اے کی ٹائپ اپروول سے مشروط ہو گی۔ امپورٹ پالیسی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ گلاسز کی درآمد کیلئے پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ آف کنفارمیٹی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ آرڈر کے مطابق پی ٹی اے کا سرٹیفکیٹ وزارتِ داخلہ ڈویژن کے این او سی سے مشروط ہو گا۔