پولیس شہداء کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم ،سنٹرل پولیس آفس میں تقریب
11-20-2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس شہداء کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے،میڈیکل، آئی ٹی اور سی اے میں زیرِ تعلیم شہداء کے بچوں کو لیپ ٹاپ ملے،سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کے بچوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
ذارائع کے مطابق پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز سے اب تک شہداء کے 372 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم نے کہا کہ رواں سال پولیس شہداء کے 168 بچوں میں جدید لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے،جدید لیپ ٹاپس طلبہ کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کیریئر میں معاون ثابت ہوں گے،پولیس شہداء کے بچوں کو ملکی و غیر ملکی اداروں میں سکالرشپس بھی دی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کا مزید کہنا ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مزید وسائل بروئے کار لائیں گے، لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں لاہور کے 6، سیالکوٹ 5 اور فیصل آباد کے 4 طلبہ شامل ہیں ۔