برائلر مرغی کے نرخ برقرار، انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ

11-20-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں برائلر مرغی کے نرخ برقرار ہیں جبکہ انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 613 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم بازاروں میں صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ قیمت 395 روپے فی کلو، ہول سیل قیمت 409 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 423 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 296 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 8 ہزار 760 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔