لاہورمیں سستا آٹا کی سپلائی بڑھا دی گئی، 10 کلو کے 1لاکھ 20 ہزار تھیلے تیار
11-20-2026
(ویب ڈیسک) شہریوں کو سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کیلئے لاہور میں سپلائی بڑھا دی گئی،لاہور میں پہلے 10 کلو آٹے کے 1لاکھ 20ہزار تک تھیلے فراہم کیے جا رہے تھے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں 10 کلوگرام آٹے کے 1 لاکھ 96 ہزار تھیلے فراہم کیے گئے، شہر میں 15 کلوگرام آٹے کے 1 لاکھ 30 ہزار تھیلے معمول کے مطابق فراہم کیے جا رہے ہیں،15کلوگرام آٹے کے تھیلوں کی روزانہ سپلائی میں فی الحال کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ لاہور میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تقریباً 2,500 سے 2,650 روپے تک پہنچ چکی ہے،مارکیٹ رپورٹس کے مطابق 10 کلو آٹے کا تھیلا تقریباً 1,140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔