پنجاب کے 43 شہر مکمل طور پر سیف سٹی بن چکے ہیں: عظمیٰ بخاری
11-20-2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جب مریم نواز نے وزارت اعلیٰ سنبھالی تو واحد “لاہور” تھا جو سیف سٹی تھا، اور آج تین سال سے بھی کم عرصہ میں الحمداللہ پورا پنجاب سیف سٹی ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ہے کوئی مقابلہ؟ ، جب مریم نواز نے “وزارت اعلی” سنبھالی تو واحد “لاہور” تھا جو سیف سٹی تھا، اور آج تین سال سے بھی کم عرصہ میں الحمداللہ پورا پنجاب سیف سٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 43 شہر مکمل طور پر سیف سٹی بن چکے ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ انشاءاللہ اس سال تحصیل اور یونین کونسل لیول تک سیف سٹی میں شامل کر لیے جائیں گے۔