شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات، تمام معاملات مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق
11-19-2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائے گا۔ وزیراعظم اور صدر مملکت کے درمیان ملاقات میں کہا گیا کہ ماضی میں آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، آئندہ بھی تمام معاملات پر مل بیٹھ کر مشاورت کے ذریعے حل نکالا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔