راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے آج شائقین کی فری انٹری کا اعلان

11-19-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے فری انٹری کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کا داخلہ مفت کر دیا گیا جس کے بعد جمعرات کو کرکٹ فینز بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ زیادہ سے ذیادہ کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے کیا گیا یے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز شائقین کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے کرکٹ فینز کو وقت پر راولپنڈی سٹیڈیم پہنچنے اور میچ سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دے دی گئی۔