شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والا جعلی انسپکٹر گرفتار

11-19-2026

(لاہور نیوز) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون کی کارروائی، خود کو انسپکٹر ظاہر کر کے شہری سے 20 لاکھ روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے رہائشی سید حمزہ ارشاد بخاری کی شکایت پر این سی سی آئی اے نے کارروائی کی اور مرکزی ملزم شاہد بشیر چیمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے بیٹے کی شادی کی تقریب میں آکر گرفتاری کی دھمکیاں دیں اور تین بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے 20 لاکھ روپے بٹورے، نام نہاد کلیئرنس دلوانے کے نام پر مزید 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرنے والے دوسرے ملزم میاں وسیم کے کردار کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور شہری سے فراڈ کے ذریعے وصول کیے گئے تمام 20 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔