مجاہد سکواڈ نے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا دی،3ملزم گرفتار
11-19-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور کے ناکہ جات پر سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے,مجاہد سکواڈ نے ناکہ سگیاں پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی آڑ میں پتنگوں سے بھری شاہ زور گاڑی برآمد کی گئی، جس سے 5 ہزار سے زائد پتنگوں کے کارٹن قبضے میں لے لیے گئے۔ کارروائی کے دوران احسن، عبداللہ اور عباس نامی تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پتنگوں سے بھری گاڑی فیصل آباد سے لاہور سپلائی کے لیے لائی جا رہی تھی۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔