سموگ کی شدت میں اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
11-19-2026
(لاہور نیوز) شہر میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک ہو گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں سموگ کی اوسط شرح 284 تک جا پہنچی ہے۔
جی سی یونیورسٹی کے اطراف ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 424 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن میں 420 اور ماڈل ٹاؤن میں 350 کی سطح پر ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ فضائی آلودگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔