حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی

11-18-2026

(لاہور نیوز) اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 3، 3 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی قیمت 322 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 355 روپے فی لٹر ہو گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 19 نومبر تک کے لیے ہو گا۔