پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور کا دورہ لاہور مکمل

11-18-2026

(لاہور نیوز) پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور کا دورہ لاہور مکمل ہو گیا، فریال تالپور اسلام آبادکےلیے روانہ ہو گئیں۔

دورہ کے دوران پارٹی کے تنظیمی عہداداران اور کارکنان سے ملاقات ہوئی، فریال تالپور  نے سیاسی ، وکلا، بزنس، یوتھ، خواتین ونگ کے نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔ فریال تالپور کے دورے پر مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت بھی لاہور موجود تھی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، راجہ پرویز اشرف ہمراہ تھے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان، نئیر بخاری، قمر الزمان کائرہ موجود تھے، سید حسن مرتضی ٰاور شہزاد سعید چیمہ تمام تنظیمی ملاقاتوں میں ہمراہ تھے۔