صرف پنجاب نہیں، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے اور موٹروے بنانا چاہتے تھے، نوازشریف
11-18-2026
(لاہور نیوز) نواز شریف نے کہا ہے کہ صرف پنجاب نہیں، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے اور موٹروے بنانا چاہتے تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے موٹروے منصوبوں کو ترجیح دی۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا ماضی بہت دردناک ہے، ایسی ایسی حکومتیں آئیں جنہوں نے عوام کی پرواہ نہیں کی، پنجاب حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ، چاہتا ہوں آزادکشمیر کی حکومت ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج افتخار گیلانی وزیراعظم بن گئے ہیں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھتا ہوں۔ہماری حکومت نہ جاتی تو سکھرسے حیدر آباد موٹر وے مکمل ہوجاتی ۔ہم نے اپنے دور میں گلگت سے سکردو تک موٹروے بنائی ۔ صرف پنجاب نہیں، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے اور موٹروے بنانا چاہتے تھے،وزیراعظم شہبازشریف نے موٹروے منصوبوں کو ترجیح دی۔