سونا سستا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ روپے سے نیچے آ گئی
11-18-2026
(لاہور نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 8573 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 42 ہزار023 روپے ہو گیا۔ ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 100 ڈالر کم ہو کر 3764 ڈالر فی اونس ہے۔