پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری

11-18-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کر دیا، جس کے تحت مرد اور خواتین اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نئے ڈریس کوڈ کے مطابق اساتذہ کو سکولوں میں شارٹس پہننے اور انڈور مقامات پر سن گلاسز استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن  نے مرد اساتذہ کو ویسٹ کوٹ یا فارمل پینٹ شرٹ پہننے کی ہدایت کی ہے، اساتذہ کیلئے بند جوتے پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، تاہم جرابوں کے ساتھ سینڈل پہننے کی اجازت ہو گی۔ خواتین اساتذہ کیلئے ہیل والی جوتیاں پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ بغیر بازوؤں والے اور شفاف لباس پہننے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ خواتین اساتذہ کو فارمل لباس کے ساتھ دوپٹہ یا سکارف لینے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ حجاب اور عبایا پہننے کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں کے سربراہان کو نئے ڈریس کوڈ پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔