پنجاب بھر میں محنت کشوں کے تحفظ کیلئے خصوصی انسپکشن مہم کا آغاز

11-18-2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں محنت کشوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے خصوصی انسپکشن مہم شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت صنعتی اور تجارتی اداروں میں خطرات کی نشاندہی کے لیے روزانہ انسپکشن دورے کیے جائیں گے۔

ترجمان لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبائی وزیر محنت منشاء اللہ بٹ کی سربراہی میں او ایس ایچ ایکٹ پر عملدرآمد جاری ہے۔ جون 2025 سے اب تک 42 ہزار 858 او ایس ایچ انسپکشنز مکمل کی جا چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صنعتی اداروں میں حفاظتی خامیوں پر 22 ہزار 547 وارننگز اور نوٹس جاری کیے گئے، جبکہ9 ہزار 194 اداروں نے انسپکشن کے بعد نشاندہی کی گئی حفاظتی خامیوں کو دور کر لیا۔ او ایس ایچ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 7 ہزار 967 مقدمات عدالتوں میں دائر کیے گئے، جن میں سے 1 ہزار 193 مقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں اور مجموعی طور پر 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ سیکرٹری لیبر نے زیر التوا مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر پیروی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔