شاہدرہ جیا موسیٰ: بیگم کوٹ چوک کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
11-18-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بیگم کوٹ چوک سے شاہدرہ جیا موسیٰ کی جانب افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ترجمان لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکل کے پچھلے پہیے میں چادر پھنسنے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان سڑک پر گر گئے۔ حادثے میں موٹر سائیکل کی پچھلی نشست پر سوار نوجوان شدید چوٹیں آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے، جو شاہدرہ کے علاقے 25 نمبر کا رہائشی تھا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نوجوان کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔