پاکستانی طلبہ کیلئے چین میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سکالرشپس کا اعلان

11-18-2026

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے تعلیمی سال 2027-28 کیلئے چینی حکومت کی سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔

ایچ ای سی کے مطابق پاکستانی طلبہ بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز کیلئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، اس اقدام کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ کمیشن نے بتایا کہ امیدوار ایچ ای سی کے آفیشل سکالرشپ پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے، جبکہ سکالرشپ سے متعلق مکمل معلومات اور درخواست کا لنک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔