مارکیٹ میں سبزیاں مہنگے داموں فروخت، قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کر گئیں

11-18-2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمتیں سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کر گئیں، دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں سبزیاں فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق متعدد سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود سرکاری نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں واضح فرق برقرار ہے۔ سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ صارفین کو سرکاری قیمتوں پر سبزیاں دستیاب نہیں ہو رہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم پرچون بازاروں میں درجہ اول کا خشک پیاز 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 125 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ درجہ اول کا ٹماٹر پرچون مارکیٹ میں 170 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ چائنہ لہسن کی سرکاری قیمت 440 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں اس کی قیمت 460 روپے فی کلو تک وصول کی جا رہی ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کی سرکاری قیمت 360 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ مارکیٹ میں ادرک 420 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں کی سرکاری قیمت 60 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ سبز مرچ کی سرکاری قیمت میں 10 روپے اضافہ کرکے 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی، جبکہ مارکیٹ میں سبز مرچ 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ساگ کی قیمت میں 5 روپے اضافہ کرکے سرکاری نرخ 45 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ آلو کی سرکاری قیمت 50 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ درجہ اول کا آلو مارکیٹ میں 70 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 210 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم درجہ اول کی شملہ مرچ 320 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ کھیرا سرکاری نرخ نامے میں 60 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ بند گوبھی کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ پھول گوبھی کی سرکاری قیمت 90 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ باریک پھلیوں کی سرکاری قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم پرچون بازاروں میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ بینگن کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون مارکیٹوں میں 140 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ بھنڈی کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ دیسی گاجر کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں 100 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ گھیا کدو کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ گھیا توری کی سرکاری قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ پرچون بازاروں میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ میتھی کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔ مولی کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ مٹر کی سرکاری قیمت 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں 250 روپے فی کلو تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور گراں فروشی کرنے والے دکانداروں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔