لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ
11-18-2026
(لاہور نیوز) شہر میں سموگ کی شدت برقرار، فضائی آلودگی کی اوسط شرح 366 تک جا پہنچی۔
علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 593 ریکارڈ کیا گیا، سمن آباد میں 554 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 503 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔