پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

11-18-2026

(لاہور نیوز) مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کرنے والوں میں رانا شہباز احمد، عبدالرزاق خان، وسیم بادوزئی، اویس ورک شامل تھے۔ سعید ورک، سلیم لابر اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ چودھری پرویز الہٰی نے کہا بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی، مہنگائی بڑھنے سے صوبے میں بدامنی بھی بڑھ چکی ہے۔