لاہور: ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق، 321 زخمی
11-17-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 271 ٹریفک حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 321 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 113 افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ 208 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔