لاہور سمیت پنجاب میں تھیٹرز کے فنکاروں کو ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

11-17-2026

(لاہور نیوز) پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزیوں اور مانیٹرنگ میں رکاوٹ ڈالنے پر لاہور سمیت پنجاب بھر کے 10 سے زائد تھیٹر ہالز کے متعدد فنکاروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہور، شیخوپورہ، گجرات، بھکر، میلسی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے تھیٹر ہالز میں دورانِ ڈراما سی سی ٹی وی کیمرے بند پائے گئے، جس کے باعث تھیٹرز کی ای مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب مبینہ غیر اخلاقی پرفارمنس پر اداکار راشد کمال، حرا خان، زرتاش خان، سوہا خان اور منال خان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر آپریشنز مغیث بن عزیز  نے متعلقہ تھیٹر مالکان اور فنکاروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو روز کے اندر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔