بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

11-17-2026

(لاہور نیوز) بھارت نے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے 10ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

  بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پاکستان نے پہلے ہاف میں ایک گول اسکور کرکے برتری حاصل کی، تاہم بھارتی ٹیم  نے دوسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ بھارت نے دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگرے دو گول کر کے مقابلہ 1-2 سے اپنے نام کرلیا اور ساف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے مسلسل تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا، جبکہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ اس کا مجموعی طور پر 10واں ٹائٹل ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں کامیابی حاصل نہ کر سکی۔