بی آئی ایس پی میں 45 سال کی غیر شادی شدہ خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ
11-17-2026
(لاہور نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 45 سال یا زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین کو بھی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی، اب یہ خواتین بھی مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کر سکیں گی۔