ہئیر میں نہر سے 36 سالہ شخص کی لاش برآمد

11-17-2026

(لاہور نیوز) ہئیر کے علاقے میں نہر سے 36 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے تحت شہری کی موت نہر میں گرنے کے باعث ہوئی، جبکہ اس کے جسم پر موجود چوٹیں بظاہر حادثے کا نتیجہ معلوم ہوتی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے، جبکہ فرانزک ٹیموں نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے ضروری شواہد محفوظ کر لئے، پولیس نے لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ ایس پی کینٹ عثمان عزیز میر کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، فرانزک رپورٹ اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد موت کی اصل وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔