حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو ہوگا: لیاقت بلوچ
11-17-2026
(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نائب امیر جماعت اسلامی اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ سے رابطہ کیا ہے، جس میں حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیاقت بلوچ کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا آخری دور 19 نومبر کو وزارت خارجہ کے وائٹ روم کانفرنس ہال میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے بعد حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ حکومتی کیمپ میں موجود ہے۔ لیاقت بلوچ نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور نائب وزیراعظم عوام کو ریلیف دلانے کی جدوجہد کو وقار دیں گے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی احتجاج اور مذاکرات دونوں ذرائع سے غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔