فریال تالپور کی لاہور جم خانہ آمد، پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت
11-16-2026
(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور لاہور جم خانہ پہنچ گئیں۔
انہوں نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔ شہزاد سعید چیمہ نے فریال تالپور کا خیرمقدم کیا اور لاہور آمد پر ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ظہرانے میں ہمایوں خان، راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، ندیم افضل چن، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فریال تالپور نے پارٹی رہنماؤں اور دیگر شرکا سے ملاقات کی، خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ظہرانے کے دوران پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، سیاسی صورتحال اور باہمی روابط کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔