سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

11-16-2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، ہنڈرڈ انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 4 سو سے زائد پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 309 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 182 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔