ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی

11-16-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے گر کر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر آ گئی، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 715 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 115 روپے گر کر 5 ہزار 228 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3864 ڈالر پر آ گیا ہے۔