ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان کی زمبابوے کو 51 رنز سے شکست
11-16-2026
(لاہور نیوز) آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان نے زمبابوے کو 51 رنز سے شکست دے دی۔
عجمان میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز سکور کئے، کپتان منیبہ علی 51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ عائشہ ظفر نے 42 رنز سکور کئے۔ ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی، نشرا سندھو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 8 رنز دیتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان منیبہ علی نے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔