امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
11-16-2026
(لاہور نیوز) امیر تبلیغی جماعت استاذ الحدیث و استاذ العلماء امام التصوف، حضرت مولانا نذرالرحمٰن صاحب انتقال کر گئے۔
مولانا نذرالرحمٰن صاحب 2018 سے امیر تبلیغی جماعت کے منصب پر فائز تھے، ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمٰن کی دین اسلام کی تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مولانا نذر الرحمٰن نے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں، امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کی دین اسلام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔